@haroon.safi.12: آئی جی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان، تین نام وفاق کو ارسال سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی تبدیلی کے حوالے سے صوبائی حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین سینئر پولیس افسران کے نام وفاقی حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کے نام بھیجے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر سہیل تاجک، سعید خان وزیر اور عباس احسن شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں مذکورہ افسران میں سے کسی ایک کو بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا۔کلر سبز بلو یلو رئٹ