@hanii_writes.47: بیٹھے بڑے ہو جاتے ہیں تو اُن کی دنیا بالکل بدل جاتی ہے۔ وہ اپنے بچپن کی بے فکری اور کھلکھلاہٹ کو کہیں پیچھے چھوڑ کر ذمہ داریوں کے بوجھ تلے ایسے خاموش ہوتے ہیں کہ الفاظ کم اور گہری سوچیں اُن کی پہچان بن جاتی ہیں۔ وہ اِس حقیقت کو بہت اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں کہ اب اُن کی ذات سے کتنے سہاروں کی وابستگی ہے۔ وہ اپنے ٹوٹنے، تھکنے یا ہارنے کا ذکر تک نہیں کرتے کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ اگر وہ ذرا سا بھی لڑھکے، تو اِس گھر کا ہر ایک مکین اندر سے ٹوٹ جائے گا اور اِس ہنستے بستے آنگن میں ہمیشہ کے لیے ماتمی خاموشی چھا جائے گی۔ اُن کی یہ خاموشی دراصل اپنوں کے لیے ایک ڈھال ہوتی ہے، جو وہ ہنستے مسکراتے اپنے اندر اتنی بڑی جنگ لڑ کر نبھاتے ہیں۔ . . . #fyp #foryou #viralvideo #urdupoetry #nature