@zaheer_725: یہ ایک ابدی سچائی ہے کہ آپ دنیا کے ہر شخص کو اپنی حسنِ اخلاق، نرم گفتاری اور احسان سے جیت سکتے ہیں، مگر ایک حاسد کا دل کبھی رام نہیں کر سکتے۔ حاسد کی تکلیف یہ نہیں ہوتی کہ آپ اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں، بلکہ اس کی اصلی جلن اور کڑھن یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو عزت، نعمت یا کامیابی کیوں عطا کی ہے۔ حاسد دراصل آپ کی ذات سے نہیں، بلکہ رب کی اس تقسیم سے جنگ لڑ رہا ہوتا ہے جس کے تحت اس نے آپ کو نوازا۔ جو شخص خالق کے فیصلوں سے شاکی ہو، اسے مخلوق کا کوئی رویہ کبھی مطمئن نہیں کر سکتا۔ #fyp #quotes #zaheer_725