@abdullahkhamoosh: آج اسکول میں بچوں کا امتحان تھا۔ پیپر کے دوران ایک طالب علم نے اجازت چاہی: "سر، کیا میں پانی پی سکتا ہوں؟" میں نے مسکرا کر کہا: "بیٹا، تم فکر نہ کرو۔ اپنا پیپر سکون سے کرو، پانی کا انتظام میں کرتا ہوں۔" میں نے جگ بھرا اور تمام بچوں کو پانی پلایا۔ ہمارے معاشرے میں بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ استاد کا رتبہ اتنا اونچا ہے کہ اسے چھوٹے کام نہیں کرنے چاہیے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ *علم کے ساتھ خدمت بھی استاد کا فرض ہے۔* شاگردوں کو پانی پلانے میں شرمندگی کیسی؟ اگر استاد اپنے بچوں کی پیاس نہ بجھائے تو یہی اس کے لیے شرم کا مقام ہے۔#video #viral#پنجکوڑہ پبلک اسکول بلامبٹ#