@btwrites2: BT_writes🦋 مجھے لفظوں کے جال بننا نہیں آتے، نہ ہی میں بڑی بڑی باتیں کر کے اپنے جذبات کا مظاہرہ کر سکتا ہوں۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں کتنا نااہل ہوں نا... جو اپنے دل کے اتنے بڑے احساس کو چند الفاظ میں بھی بیان نہیں کر پاتا۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ خاموشی کا مطلب بے حسی نہیں ہوتا۔ میری خاموشی کے پیچھے محبت کا ایک ایسا سمندر موجزن ہے جس کی گہرائی کا اندازہ میں خود بھی نہیں لگا سکتا۔ شاید میں روز تم سے یہ نہ کہہ سکوں کہ تم میری دنیا ہو، لیکن میری ہر دعاؤں میں، میری ہر سوچ میں اور میری ذات کے ہر گوشے میں صرف تمہارا ہی راج ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ: "مجھے پیار جتانا نہیں آتا لیکن جتنا پیار تم سے ہے اتنا شاید خود سے بھی نہیں..." اگر کبھی میں کچھ نہ بھی بولوں، تو میری آنکھوں میں دیکھنا... وہاں تمہیں اپنی قدر اور وہ بے پناہ محبت نظر آئے گی جو میں کبھی زبان سے ادا نہیں کر پایا۔ تم میری زندگی کا وہ خوبصورت حصہ ہو جسے میں خود سے بھی زیادہ سنبھال کر رکھنا چاہتا ہوں #fyp #foryoupage #unfrezzmyaccount #views #viral