@musakhanyousafzai313: ہر شخص انصاف کا طالب ضرور ہوتا ہے، مگر اپنی ذات کے معاملے میں سب سے پہلے انصاف ہی کو قربان کر دیتا ہے۔ قلم جب نفس کے ہاتھ میں آ جائے تو واقعات نہیں بدلتے، صرف کردار بدل جاتے ہیں؛ مجرم خود کو منصف لکھتا ہے اور منصف کو کٹہرے میں کھڑا کر دیتا ہے۔ شاید اسی لیے ہر داستان کے کم از کم دو رخ ہوتے ہیں: ایک وہ جو لکھی جاتی ہے، اور دوسرا وہ جو خاموش رہ جاتی ہے۔ حقیقت اکثر ان دونوں کے درمیان کہیں کھڑی ہوتی ہے #Musakhan #Muhammadmusakhan #Rlumtop