@akchoudhary1786: #repost my video. ہر انسان اپنی زندگی میں ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے جس کا اندازہ دوسروں کو نہیں ہوتا۔
بعض لوگ مسکراتے ہوئے بھی اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں، اور کچھ خاموش رہ کر ایسے دکھ سہ رہے ہوتے ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
اس لیے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے یا اسے جج کرنے سے پہلے ایک لمحہ ضرور سوچیں۔
اگر آپ کسی کے لیے آسانی پیدا نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کے لیے مشکل بھی نہ بنیں۔ محبت، احترام اور ہمدردی بانٹیں، کیونکہ کبھی کبھی ایک نرم لہجہ اور ایک مہربان رویہ کسی کی زندگی میں امید کی کرن بن جاتا ہے۔