@police_update: @Malik Zada Mir Bilal @Policeupdate *پریس ریلیز* *ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور* *مورخہ: 18 اگست 2026* *12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا سنی علماء کرام اور عہدیداران کے ساتھ اہم اجلاس* ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی زیرِ صدارت سنی علماء کرام، عہدیداران اور معززینِ جماعتِ اہلسنت کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعتِ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، عہدیداران و ممبران کے علاوہ انچارج ڈی آئی بی علی گل ملاح نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوسوں، ریلیوں اور سیرت النبی ﷺ کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس افسران اور جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عوام کو اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایس ایس پی خیرپور نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والے تمام پروگراموں، جلوسوں اور اجتماعات میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ اس موقع پر سنی علماء کرام اور عہدیداران نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیرپور ایک پُرامن ضلع ہے، امن و امان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سنی علماء کرام اور جماعتِ اہلسنت کا مکمل تعاون انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ جاری رہے گا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خیرپور میں امن و امان کا قیام، مذہبی ہم آہنگی اور شہریوں کا تحفظ پولیس اور انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ *ترجمان خیرپور پولیس* #PoliceUpdate #Policeupdate #Khairpurpoliceofficial #Malikzadamirbilal #پولیس_اپڈیٹ