@naatshariflyrics: فلک کے نظارو زمیں کی بہارو سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا ﷺ وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ سماں ہے ثنائے حبیبِ خدا کا یہ میلاد ہے سرورِ انبیاء کا ﷺ نبی کے گداؤ سب ایک دوسرے کو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں ﷺ کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں #naatlyrics #fyp #foryou #sarkarkiaamadmarhaba #trending