@shahbazrana5898: چیچہ وطنی۔ ویزوں کا جھانسہ دے کر ہماری جمع پونجی ہڑپ کر لی گئی۔ قانونی کاروائی پر الزام علیہان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔ یہ باتیں 35/12 ایل کے رہائشی متاثرین نے سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتائیں۔ جبکہ الزام علیہان کا موقف جاننے کے لئے متعدد بار ان سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نمبر مسلسل بند ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔ اگر الزام علیہ فریق اس بابت اپنا موقف دینا چاہیں تو وہ سٹی پریس کلب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔#citypressclubchichawatni #rposahiwal #dposahiwal #cmpunjab #fiasahiwal