@captainali92: پھر میں نے وہ سب دیکھ لیا جسے سوچتے ہوئے مُجھے ڈر لگتا تھا ۔ رات کے سناٹے میں جب آنکھیں بند کرتا تھا تو وہی منظر سامنے آ جاتا تھا ۔ میں نے ہمیشہ خود کو اس سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی ۔ کیونکہ وہ سچ بہت کڑوا تھا ۔ وہ باتیں جو دل میں کانٹوں کی طرح چبھتی تھیں ۔ وہ چہرے جو اب اجنبی لگتے تھے ۔ وہ وعدے جو ہوا میں تحلیل ہو گئے تھے ۔ میں سوچتا تھا اگر کبھی حقیقت سامنے آ گئی تو میں ٹوٹ جاؤں گا ۔ اس لیے میں نے آنکھیں بند کر لیں ۔ میں نے بہانے بنا لیے ۔ میں نے خود سے جھوٹ بولا کہ سب ٹھیک ہے ۔ مگر ایک دن ہمت کر کے میں نے پردہ ہٹا دیا ۔ اور وہاں وہی تھا جس سے میں سب سے زیادہ ڈرتا تھی ۔ خاموشی ۔ سچائی ۔ تنہائی ۔ لوگوں کے بدلتے ہوئے لہجے ۔ میرے بارے میں وہ باتیں جو کبھی میرے سامنے نہیں ہوئیں ۔ وہ راتیں جب میرا نام لیا گیا اور میں وہاں نہیں تھا۔ وہ ہنسی جس میں میرا ذکر مذاق بن گیا ۔ میں نے دیکھا کہ وقت کیسے لوگوں کو بدل دیتا ہے ۔ میں نے دیکھا کہ محبت کیسے ضرورت بن کر ختم ہو جاتی ہے ۔ میں نے دیکھا کہ اعتبار کتنی آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے ۔ سب سے مشکل یہ تھا کہ الزام کسی کو نہیں دے سکتی تھی ۔ کیونکہ میں خود اس سچ سے بھاگتا رہتا تھا ۔ پہلے چند لمحے سانس لینا مشکل ہوا ۔ دل نے کہا واپس پلٹ جاؤ ۔ آنکھوں نے کہا اب اور مت دیکھو ۔ مگر میں رکا رہا ۔ کیونکہ ڈر کر جینے سے بہتر ہے ایک بار سب دیکھ لینا ۔ اس دن کے بعد درد کم نہیں ہوا ۔ لیکن ڈر ختم ہو گیا ۔ اب جب وہی خیال آتا ہے تو کانپتا نہیں ہوں ۔ کیونکہ جو چیز ایک بار دیکھ لی جائے وہ پھر ڈراتی نہیں ۔ وہ بس سکھا دیتی ہے۔ 💔😔