@payambar.e.ma: Part 780:- (سیرتِ خلفائے راشدہ حصہ پینسٹھ) خلیفہ بننے کے بعد سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ مسجد نبوی تشریف لائے اور منبرِ رسول پر، حضرت ابوبکر صدیق کے مقام کے احترام میں ایک زینہ چھوڑ کر اس سیڑھی پر تشریف فرما ہوئے جس پر حضرت ابو بکر صدیق پاؤں رکھتے تھے صحابہ کرام نے عرض کی اے امیر المومنین اوپر بیٹھ جائیں.... تو فرمایا! میرے لئے یہ کافی ہے کہ مجھے اس مقام پر جگہ مل جائے جہاں سیدنا حضرت صدیق اکبر کے پاؤں رہتے ہوں" اور پھر آپ نے اپنا پہلا خطبہ دیا جس نے اسلامی ریاست کا بنیادی منشور واضح کر دیا: "اے لوگو! میری سختی اس وقت تک تھی جب تم لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا حضرت ابو بکر صدیق کی نرمیوں اور مہربانیوں سے فیضیاب تھے میر ی سختی، نرمی کے ساتھ مل کر اعتدال کی کیفیت پیدا کر دیتی تھی اب میں تم پر سختی نہ کروں گا اب میری سختی صرف ظالموں اور بدکاروں پر ہوگی اسی خطبہ میں آپ نے سوال کیا کہ اے لوگو! اگر میں ”سنت نبوی“ اور ”سیرت صدیقی“ کے خلاف حکم دوں تو تم کیا کرو گے....؟ لوگ کچھ نہ بولے اور خاموش رہے پھر دوبارہ آپ نے یہی سوال دہرایا تو ایک نوجوان تلوار کھینچ کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ اس تلوار سے سر کاٹ دیں گے اس پر آپ بہت خوش ہوئے" آپ کے زہد و تقویٰ کی یہ حالت تھی کہ بیت المال میں سے اپنا وظیفہ سب سے کم مقرر کیا جو آپ کی ضرور ت کےلئے بہت کم تھا اور کئی مرتبہ بیت المال سے صرف دو ہی جوڑے کپڑے کے لیتے وہ بھی کسی موٹے اور کھردرے کپڑے کے ہوتے جب وہ پھٹ جاتے تو ان پر چمڑے اور ٹاٹ کے پیوند لگاتے خلافت کی مسند سنبھالتے ہی سیدنا حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نے جو سب سے پہلا اہم سرکاری و عسکری اقدام کیا وہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو شام کی سپہ سالاری سے ہٹا کر سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کو لشکر کا امیر بنانا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ سیدنا خالد بن ولید کی قیادت میں مسلمانوں کو پے در پے ایسی عظیم الشان فتوحات حاصل ہو رہی تھیں کہ عام مسلمانوں اور نیا نیا اسلام قبول کرنے والوں میں یہ خیال پختہ ہونے لگا تھا کہ "فتح صرف خالد بن ولید کی وجہ سے ہوتی ہے" سیدنا حضرت فاروقِ اعظم کو لوگوں کے ان عقیدوں اور خیالات کے متعلق جب علم ہوا تو وہ چاہتے تھے کہ لوگوں کا ایمان اللہ کی ذات پر پختہ رہے کہ فتح و نصرت کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالی ہے خالد کی تلوار نہیں" اس لیے آپ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر بنا کر بھیجا اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کر دیا تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ اس کے بعد فتوحات رک نہیں گئیں بلکہ اللہ نے مزید فتوحات کا دروازہ مسلمانوں پر کھول دیا جب ابو عبیدہ بن الجراح شام پہنچے تو سیدنا خالد بن ولید نے امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے حکم کا احترام کرتے ہوئے دل سے آپ کے فیصلے کو قبول کیا اور عوام الناس سے کہا " اس امت کے امین(ابو عبیدہ بن الجراح)کو تمھارا امیر بنا کر بھیجا گیا ہے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " اس امت کا امین ابو عبیدہ بن جراح ہے " سیدنا ابو عبیدہ نے کہا: "میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: خالد، اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے اور وہ اپنے قبیلے کا بہترین نوجوان ہے" سبحان اللہ! صحابہ کرام آپس میں شیر و شکر تھے اور ایک دوسرے کے بارے میں صاف دل تھے اس کے بعد حضرت خالد بن ولید عام سپاہی بن کر لڑتے رہے اور دین اسلام کی خدمات سر انجام دیتے رہے پوری دنیا کی تاریخ میں کوئی حکمران ایسا دکھا دو جیسے مدینے کا حکمران خلیفہءِ دوم سیدنا حضرت فاروقِ اعظم تھے خلیفہ بننے کے بعد بھی آپ کی عاجزی و سادگی بے مثال تھی اگر آپ کی معاشرتی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو آپ کی قمیض پر دس دس پیوند لگے ہوتے تھے ایک جوڑا سردی کا تھا ایک جوڑا گرمی کا اور اسی کو دھو دھو کر پہنتے تھے پوری پوری رات گلیوں میں گشت کرتے تھے تاکہ اگر کوئی بھوکا ہو کوئی ضرورت مند ہو یا کوئی مسافر ہو تو اس کی مدد کی جائے دن کو سلطنت کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے، راتوں کو گلیوں میں گشت کرنے والے، کاندھوں پر پانی کے مشک اٹھا کر لوگوں کی خدمت کرنے والے، مسلمانوں کے سردار امیر المومنین خاک کے فرش پر تکیہ رکھ کر سو جاتے تھے بائیس لاکھ مربع میل سلطنت کے اس حکمران کا کوئی پروٹوکول نہ تھا بازاروں میں، بیابانوں میں کہیں بھی جاتے جریدہ و تنہا جاتے ، باریک کپڑے کی بجائے ٹاٹ کا کپڑا استعمال کرتے، چھنا ہوا آٹا نہ کھاتے، اپنے مکان کا دروازہ کھلا رکھتے اور دروازے پر کوئی دربان مقرر نہ تھا تاکہ اگر کوئی ضرورت مند آئے تو بلا روک ٹوک آئے بیماروں کی عیادت کرتے جنازوں میں شرکت کرتے۔۔۔ جاری ہے۔۔۔ #fypage #foryoupage #islamic_video #islamicpost #hazrat_muhammad_s_a_w_w

Payambar e Ma
Payambar e Ma
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 19 August 2026 06:55:01 GMT
5842
466
30
14

Music

Download

Comments

binteayesha80
༺ بنتِ عائشہ ༻ :
subhan Allah ❤🌹🥰 aqa jan ﷺ ki shehzadi salamat rahain🤲❤bahot kuch seekhny ko milta hai ap ki post sy❤🌹Alhamdulillah ap ki post sy deeni ilm main izafa hota hai🌹❤
2026-08-19 07:24:50
2
azhar_mummoka
Azhar Khan Mummonka :
Nabi pak k hukm ko Dunya pr nafiz kia Ameer Al Momneen Ibn Al Khattab
2026-08-19 12:20:43
1
warda.khan100
Warda Khan :
subhanallah 🥰💕💖
2026-08-19 09:25:42
2
amanjan7753
amaan jaaN❤️‍🩹 :
2026-08-19 15:52:22
0
rabiakhan.225
RabiaKhan.2 :
MA SHA ALLAH
2026-08-19 08:24:27
2
sehabakth4
Bakth :
subhanallha
2026-08-19 11:32:19
1
gohar.rajput54
Gohar Rajput :
Subhanallah salamat rahye hamesha ameen 🤲🤲
2026-08-19 15:03:21
0
m.s.arain.nachees
M S Arain (nachees) :
میرے رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ہر یار اعلیٰ مقام فیض ہے 🥰🥰
2026-08-19 15:16:05
0
hamza.shahbaz224
Hamza Shahbaz :
subanallaha
2026-08-19 10:37:29
1
rocky_trades
1%_Traders :
Murad e Nabi (S.A.W.W) Hazrat Umar R.A
2026-08-19 16:28:01
0
arfachudhary7
AY chudhary :
subhan Allah
2026-08-19 10:28:08
1
user5840442341375
Muhammad :
Subhan Allah 😭 Jazak Allah Hoo Khairaa api Jan 🤲
2026-08-19 17:37:25
0
ilm.ul.quran8
Ilm ul Quran :
subhanallah
2026-08-19 14:22:20
0
azhar_mummoka
Azhar Khan Mummonka :
Subhan Allah
2026-08-19 12:20:02
1
qariabdullahmujahid
Qari Abdullah :
امیر المومنین والمسلمین خلیفہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
2026-08-19 10:03:28
2
kuda.bux.shahani0
Kuda bux shahani :
❤️❤️❤️
2026-08-19 09:13:59
2
muhammadhafiz1509
yahaya Hassan💕 :
💕💕
2026-08-19 08:42:17
1
khankhan.khan259
Khankhan Khan :
❤️❤️❤️
2026-08-19 15:09:34
0
ha.at.mh
ha at mh :
🥰🥰🥰
2026-08-19 12:59:29
1
kuda.bux.shahani0
Kuda bux shahani :
💕💕💕
2026-08-19 09:13:59
1
lalarehman2547
❣️ LALA Rahman ❣️ :
💕💕💕
2026-08-19 09:52:03
2
awaiskhan234566
Awais.Khan.7861 :
❤️❤️❤️
2026-08-19 07:02:51
1
To see more videos from user @payambar.e.ma, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About