@loharwrites: ہم وہ بدقسمت مسافر ہیں صاحب، جن کی منزل بھی ان سے خفا تھی اور راستے بھی بے رحم نکلے۔ ہم نے تو اپنی پوری زندگی، اپنی ہر خوشی، اور اپنا ہر سانس تمھارے نام لکھ دیا تھا، لیکن تمھیں ہماری محبت کی قدر نہ تھی۔ تم نے تو ہمیں اس موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا جہاں نہ آگے بڑھنے کی ہمت ہے اور نہ پیچھے مڑ کر دیکھنے کا حوصلہ۔ ہماری آنکھیں اب آنسوں سے خالی ہو چکی ہیں، کیونکہ دل اس قدر ٹوٹ چکا ہے کہ اب درد کا احساس بھی ختم ہو گیا ہے۔ بس ایک تمھاری یاد ہے جو پیچھا نہیں چھوڑتی، اور ایک یہ تنہائی ہے جو ہمیں اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہے۔ کاش! تم سمجھ پاتے کہ ہم نے تمھیں کھو کر کیا کھویا ہے، اور تم نے ہمیں پا کر کیا پایا۔ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے، اور اب ہماری داستاں صرف اک افسانہ بن کر رہ گئی ہے۔ #fyp #emotionalhealings #silentwords #unfreeze #brokenheart