@dardeharf: تو مجھے یاد کرے ایسا طریقہ نکلے میری یک طرفہ محبت کا نتیجہ نکلے تیری آنکھوں میں دکھائی دے محبت میری بے نمازن ترے بستے سے مصلہ نکلے ورنہ ہم کب کے چٹانوں میں پھنسے مر جاتے پاؤں کاٹے تو ترے دشت سے زندہ نکلے جنگ میں کون نکلتا ہے گھروں سے باہر تو نے آواز لگائی تھی لہٰذا نکلے تیری راہوں میں بھٹکتے ہوئے موت آ جائے اور ایسے میں مری جیب سے نقشہ نکلے اتنی خاموشی سے نکلے ہیں ترے شور سے ہم جیسے بازار کے مجمع سے جنازہ نکلے آج آؤں گا ترے پاس محبت لے کر مدتیں ہو گئیں عزت کا جنازہ نکلے ابراہیم علی ذیشان #poetrystatus #unfrezzmyaccount #rekhta #trending #poetry