@ramzanranakp: خاتون ایم پی اے کی بھانجی اور بیٹے کو یونیورسٹی سے واپسی پر گزشتہ سال پولیس ناکے پر 1 گھنٹہ روک کر مبینہ ناروا رویے اور 2 لاکھ روپے رشوت طلبی کا معاملہ کی استحقاق کمیٹی میں سماعت، اس اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد حسین کھوکھر، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پولیس ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ایس پی صدر آپریشنز غیور احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی، متاثرہ خاتون ایم پی اے محترمہ شازیہ نے کمیٹی کے سامنے اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) سے آن لائن رائڈ سروس کے ذریعے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں پی آئی اے روڈ پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کو زبردستی روک لیا۔ اہلکاروں نے بچوں کے موبائل فون چھین لیے اور نہ صرف انہیں شدید ہرا ساں کیا بلکہ طالبہ کے ساتھ انتہائی غیر شائستہ اور نازیبا زبان استعمال کی۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے ڈرائیور کو جانے کا کہہ کر بچوں کی جان چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ بچوں کی طرف سے والدہ کے ایم پی اے ہونے کا تعارف کروانے کے باوجود اہلکار ایک گھنٹے تک انہیں سڑک پر حبـسِ بے جا میں رکھ کر خوفـ زدہ کرتے رہے، جبکہ اس دوران والدہ کا بچوں سے رابطہ بھی منقطع رہا۔ بعد ازاں اہلکاروں نے آن لائن ایپ کے ذریعے 30 ہزار روپے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا دباؤ بھی ڈالا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کا سابقہ کرمِنل ریکارڈ (سیکشن 25 ڈی کے تحت) پولیس ایپ پر شو ہونے کی وجہ سے اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تھا، تاہم ایک خاتون طالبہ کی موجودگی میں ایسا جارحانہ سلوک اور تاخیری حربے سراسر غلط اور محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈی آئی جی نے کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور ایس پی نے یہ سنگین معاملہ ڈیڑھ ماہ تک اعلیٰ حکام سے چھپائے رکھا اور کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر ایس ایچ او سے جواب طلبی اور متعلقہ ایس پی کو محکمانہ ڈسپلینری لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اور اجلاس کی کارروائی گزشتہ سال کی ہے تو تب ڈی آئی جی نے اجلاس میں یقیی دہانی کرائی تھی کہ ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پولیس ناکوں پر شہریوں کی تذلیل، رشوت ستانی اور اور اس جیسے دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا Lady MPA Privilege motion against Lahore police, DIG Faisal Kamran appeared in Committee #fyp #trending #breakingnews #fypシ #Lahore
Tum loog socho ak mpa k bacho k sath zyati hoi to itni police or meeting bethii to socho jo gareeb behnen bacho k sath zyati karty police waly to us ka kya hal hai
2026-08-20 07:14:25
3
farrukhzaib سیان :
میڈم سوچیں عام پاکستانی کے ساتھ کیا کرتے ہونگے؟
2026-08-19 12:17:19
322
Ikram Abbasi :
یہ عام عوام کو بھی فسیلیٹی ہے ؟
2026-08-19 15:26:20
63
Arshad Janjua :
یہ کمیٹی صرف امیر لوگوں کے لئے ہیں
2026-08-19 14:40:15
204
Mian Ehtisham Noor :
sir lahore ma amm awam k sath iss say bi bura hota ha..
2026-08-20 02:17:33
1
Sarwar Khan :
جو عام غریب عوام روزآنہ ذلیل ہوتے ہیں، اُن کا کیا ہوگا بھائی؟
2026-08-19 14:31:09
94
Royal Beverages KPK :
Agar yeh koi regular citizens hoteh toh kia oss k Leehey yeh sub bethteh 😁😁😁😁
2026-08-19 16:53:28
1
Talha Malik :
غریب کے لیے قانون اور ہے پاکستان میں ۔۔ یہ امیر لوگوں کے معاملات ہیں ۔۔
2026-08-19 12:07:18
76
Sajid Hussain :
غریبوں کے ساتھ روزانہ یہی کام ہوتا ہے اس کی والدہ ایم پی اے تھی تو اس کی بات سنی گئی ورنہ غریب کی بات کون سنتا ہے
2026-08-19 17:03:47
17
car lover 🚗 :
ya ager ak aam insan hota to KY ya sub us k Leia b hota
2026-08-19 14:56:15
3
Remember in blessings :
24000 Mai se 25000 corrupt Hain Bhai sab
2026-08-19 16:44:10
26
The voice of the poor :
MPA ke bacho ky sath ye kuch ho raha ha to socho gareeb logo ke sath Kia karty ho gy ye log
2026-08-19 16:44:34
6
C̶h̶ ̶W̶a̶s̶e̶e̶m̶ ̶A̶k̶r̶a̶m̶ :
baki baty alg MPA na sab ko line ma lgwa dia
qk ab bat unky bacho pr ai thi
2026-08-19 12:48:10
17
Sohail Prince :
God bless u
2026-08-19 21:31:04
2
Rizwan Iqbal :
aam awam kua karay agar aisa ho..aap tu MPA HO
2026-08-19 11:06:23
15
nady33 :
action to lena hy q k MPA ki famly thi
2026-08-19 17:31:04
1
Ch Sunny :
کاش کوئی عام شہری کےلئے بھی اتنا درد پاکستانی شہری کے لیے بھی رکھے تو اس طرح کے مسائل ہی نہ درپیش ائیں
2026-08-19 15:44:11
9
❤️❤️❤️یا علی علیہ السّلام❤️❤❤️ :
یہ ان لوگوں کے ساتھ ایسا کیا جو قانون کی ہر شک سے واقف ہیں پڑھے لکھے ہیں تو سوچیے یہ رات کو 10 بجے کے بعد ناقے پہ کھڑے انے والے موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گے 😭
2026-08-19 14:45:48
11
وسیم شاہ رتیاں :
سر ان کی نوکری ختم کریں 🥰
2026-08-19 13:00:04
7
Mark....F :
ya tu MPA k bucha tha aam logo ka kya haal hota hoga..
2026-08-19 16:08:59
16
قیصر محمود بٹ :
فیصل کامران عمدہ آفیسر ہے محکمے میں بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے
2026-08-19 12:57:31
28
Mian Khurram :
agar kesi amm bandy k sath ye waqaiya paish aye tu wo dig ko kaisy talab karay afsoos in hukmarano py
2026-08-19 10:49:40
10
Aslam Dogar :
یار میں سوچ رھا تھا کہ یہ ایم پی اے صاحبان سے یا ان کے دوست عزیز رشتے دار کے ساتھ بد تمیزی کی جاتی ھے یا آن کا کام نہیں کیا جاتا تو وہ پارلیمنٹ میں استحقاق کمیٹی کے سامنے ڈی پی اوز یا ڈی آئی جی یا ائی جی پنجاب کو بلا لیتے ھیں کہتے ھیں ہمیں سلیوٹ نہیں کیا رؤیہ درست نہیں تھا مگر پی ٹی آئی کی خواتین مرد ایم پی ایز کو مارا جاتا ھے گھسیٹا جاتا ھے کپڑے پھاڑے جاتے ھیں گاڑیاں توڑی جاتی ہیں کیمروں کے سامنے سب کُچھ ھوتا ھے تب یہ کمیٹی ایکشن میں کیوں دکھائی نہیں دیتی
2026-08-19 13:15:57
12
rana.g pajab :
عام لوگوں کی بھی بات کر لیں میڈم
2026-08-20 04:37:21
2
Allah ka bnda :
کاش کہ مغل بادشاہ جہانگیر کی طرح ہمارا قانون بھی ہر عام انسان کے لیے ایسا ہوتا اسی وقت عدالت اور انصاف ہوتا لیکن ہمارے ہاں انصاف 🤣🤣پتا نھی کہا رہتا ان کے کندھوں پر پھول دیکھے اور 🤣کارکردگی دیکھے
2026-08-20 01:19:05
2
To see more videos from user @ramzanranakp, please go to the Tikwm
homepage.