@ramzanranakp: خاتون ایم پی اے کی بھانجی اور بیٹے کو یونیورسٹی سے واپسی پر گزشتہ سال پولیس ناکے پر 1 گھنٹہ روک کر مبینہ ناروا رویے اور 2 لاکھ روپے رشوت طلبی کا معاملہ کی استحقاق کمیٹی میں سماعت، اس اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد حسین کھوکھر، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پولیس ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ایس پی صدر آپریشنز غیور احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی، متاثرہ خاتون ایم پی اے محترمہ شازیہ نے کمیٹی کے سامنے اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) سے آن لائن رائڈ سروس کے ذریعے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں پی آئی اے روڈ پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کو زبردستی روک لیا۔ اہلکاروں نے بچوں کے موبائل فون چھین لیے اور نہ صرف انہیں شدید ہرا ساں کیا بلکہ طالبہ کے ساتھ انتہائی غیر شائستہ اور نازیبا زبان استعمال کی۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے ڈرائیور کو جانے کا کہہ کر بچوں کی جان چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ بچوں کی طرف سے والدہ کے ایم پی اے ہونے کا تعارف کروانے کے باوجود اہلکار ایک گھنٹے تک انہیں سڑک پر حبـسِ بے جا میں رکھ کر خوفـ زدہ کرتے رہے، جبکہ اس دوران والدہ کا بچوں سے رابطہ بھی منقطع رہا۔ بعد ازاں اہلکاروں نے آن لائن ایپ کے ذریعے 30 ہزار روپے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا دباؤ بھی ڈالا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کا سابقہ کرمِنل ریکارڈ (سیکشن 25 ڈی کے تحت) پولیس ایپ پر شو ہونے کی وجہ سے اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تھا، تاہم ایک خاتون طالبہ کی موجودگی میں ایسا جارحانہ سلوک اور تاخیری حربے سراسر غلط اور محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈی آئی جی نے کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ متعلقہ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور ایس پی نے یہ سنگین معاملہ ڈیڑھ ماہ تک اعلیٰ حکام سے چھپائے رکھا اور کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر ایس ایچ او سے جواب طلبی اور متعلقہ ایس پی کو محکمانہ ڈسپلینری لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اور اجلاس کی کارروائی گزشتہ سال کی ہے تو تب ڈی آئی جی نے اجلاس میں یقیی دہانی کرائی تھی کہ ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پولیس ناکوں پر شہریوں کی تذلیل، رشوت ستانی اور اور اس جیسے دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا Lady MPA Privilege motion against Lahore police, DIG Faisal Kamran appeared in Committee #fyp #trending #breakingnews #fypシ #Lahore
Faisal Kamran is a good officer. He will act according to the law. If a police officer is proven guilty and has committed a crime, he will be severely punished. Faisal Kamran is one of the most capable officers in Pakistan.
2026-08-19 12:37:05
2
Qasim jamil :
😂🤣 ya kmeti bus mpa our un ki families k liy ha awam ka koi case ni aya
2026-08-19 11:14:59
58
🇵🇰 Gujjar 🇮🇹 :
kya ye shulat normal logon k lye b he 😂
2026-08-19 10:38:40
31
Mr,Manj :
Check kr blackmail krtay
2026-08-19 12:19:31
0
Rana Rajput 🤘🤘🤘💪💪💪 :
me Faisal Kamran sahb ka fan ho buht hi achy officer's ha pr chudri ijaz shafi sahb jo ap puch rhy ha kabhi apny geryban me jahka ha jo Khan pur kia ha
2026-08-19 13:50:49
0
Rana Zohaib :
vote awam k tax awam ka or problems personal solve ho rahy
2026-08-19 14:11:00
0
Saqi :
اتنا حق MPA کے بیٹے بیٹی کے لے ہی کیوں باقی سب کیا پاکستانی ہے
2026-08-19 12:29:28
9
Ibrahim Malik :
Aam awaam k lyee b committee bna dy
2026-08-19 10:49:02
7
Khushbu :
ya kb kb hoti committee
2026-08-19 11:23:21
0
👁️⃤A̷̡̨͉͑̈͆͐◉k̶̖̝̱̝͇̖̽͑͝͝ :
sub baty thek jab bhi Kisi mna,mpa ya Kisi officer k Ghar walo KO Roka Jata hai to inquiry Hoti jab k aam awam daily k sath ye sub hota hai us Ka Kia hai .
2nd ek officer Ku check Nahin krta hai agar Kisi ki zamant Hoi v Hai vo app Mai show Ku Nahin Hoti hai ek insan KO adalt ne zamant Di v hai to ap kase is SE investigation Kar sakty Hain Daily base pee aam awam k sath ye Hota hai pase liye jaty Hain threat Di jati hai Kisi KO fake parcha Mai add Kr Daty Hain .
2026-08-19 12:17:44
3
Ehsan Elahi :
کتنا اچھا ہوتا عوامی مشکلات پر انکو طلب کیا جاتا
2026-08-19 11:24:18
7
Abbi khan :
officers dismissed plzzz
2026-08-19 14:18:29
0
Afaq Khan :
am awam ki koi izzat nhi
2026-08-19 12:37:39
2
Zahid Hanif Ch :
Gareeeeb banday ki kn suny ga ???
2026-08-19 12:18:49
2
ali :
نظام اور سسٹم ٹھیک کریں
2026-08-19 11:18:04
3
Jamalabbasi(Jimmy)":-MURREE-:" :
ya mna or mpa k rishtadaroon k e case aty hain jnb amm admi ki ponch e ni edr dusri bt k police ko kiya saholat de ya khud apny mafad k Liya istamal krty hain
2026-08-19 11:31:06
4
Salaar💞 :
gareeb admi ki koi rasai ni yhaaaaa
2026-08-19 12:05:56
1
Waqar Ali :
totally darama ho rha hy yeh mpa ab awam ko insaf dy gy
2026-08-19 11:44:03
1
Fida Hussain :
ان کے سامنے تو سر سر لگا رہے ہیں غریب کو کتنا ذلیل کرتے ہیں کبھی کسی کمیٹی میں پیش ہوئے
2026-08-19 11:32:42
2
NomanalamMentor 101 :
کہ عام لوگوں کے لیے بھی اس طرح کی کروائیاں ہوتی ہیں اگر ایم پی اے کی بیٹی ہے تو اس کے لیے تو ہو رہا ہے مگر ام کتنے ایسے لوگ ہیں جن کے کیسز اس طرح پڑے ہوئے ہیں
2026-08-19 12:11:30
2
user6800512994261 :
greeb logn ko to is s Khin zyda zleel b Kya jta r snaaa v ni jta khin
2026-08-19 10:48:18
2
ali :
سیاستدانوں اور بڑے بڑے لوگوں کے لیے تو تحریک استحقاق جمع ہو جاتی ہے عام مظلوم لوگوں کے ساتھ پولیس جو ناانصافی اور زیادتیاں کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں پوچھتا
2026-08-19 11:17:38
1
Malik Waqas512 :
اصل لاہور پولیس کا کام یہی ہے کہ کسی پہ کوئی بھی پرانا پرچہ ہو اس کو تنگ کر کے اس سے رشوت وصول کی جاتی ہے ظاہر ہے جب کسی کو تھانے لے کے اس کو بند کر دیں گے وہ بیچارا پیسے دے کے ہی جان چھڑائے گا
2026-08-19 11:23:55
1
good :
good
2026-08-19 15:45:25
0
To see more videos from user @ramzanranakp, please go to the Tikwm
homepage.