@voiceofmakuran: اورماڑہ۔بزی ٹاپ پر گیس بوزر اور کار میں ہولناک تصادم، گاڑی جل کر تباہ، مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ بزی ٹاپ کے مقام پر گیس بوزر اور ایک کار گاڈی کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی جب کہ گیس بوزر بھی سڑک پر الٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کار میں تقریباً چھ افراد سوار تھے جن کے بارے میں ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم مسافروں کی ہلاکت یا شناخت کے حوالے سے تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور مسافروں کی حتمی تعداد و شناخت کے بارے میں معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Voice Of Makuran
Voice Of Makuran
Open In TikTok:
Region: BH
Wednesday 19 August 2026 12:43:00 GMT
946
15
1
2

Music

Download

Comments

nohanibaloch3
nohani Baloch :
😳😳😳
2026-08-19 12:48:16
0
To see more videos from user @voiceofmakuran, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About