@pml.n.official1: ہم نے کبھی کسی کی صحت پر سیاست نہیں کی، انسان کو بڑے بول سے بچنا اور اللہ سے رحم مانگنا چاہیے۔ قیدی کو جیل مینول کے مطابق تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے جو ہم ہمیشہ سے نبھاتے آئے ہیں اور نبھاتے رہیں گے، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں۔ صحت کا معاملہ خالصتاً انسانی ہے اور اسے سیاسی بیان بازی سے ہر صورت الگ رہنا چاہیے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ