@velvettears07: کبھی کبھی انسان اپنی زندگی کی مشکلات دیکھ کر سوچنے لگتا ہے کہ شاید اب کوئی راستہ باقی نہیں رہا، شاید دعائیں قبول نہیں ہو رہیں، شاید یہ آزمائش کبھی ختم نہیں ہوگی۔ مگر میرا اللہ جی رب العالمین جانتا ہے کہ میرے دل پر کیا گزر رہی ہے، میری خاموشی میں چھپی ہر دعا کو بھی جانتا ہے اور میرے آنسوؤں کا حساب بھی رکھتا ہے۔ بس ہمیں اپنے رب پر یقین نہیں چھوڑنا چاہیے۔ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، اللہ جی رب العالمین کی رحمت ان سب سے بڑی ہے۔ جو چیز آج ناممکن دکھائی دیتی ہے، اللہ کے لیے وہ صرف ایک حکم کی محتاج ہے۔ وہ چاہے تو بند دروازے کھول دے، بے سکونی کو سکون میں بدل دے اور ہماری مشکل کو ایسی آسانی میں بدل دے جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔اس لیے صبر کرو، دعا کرتے رہو، اللہ جی رب العالمین سے مانگتے رہو اور اپنے دل کو یہ یقین دلاتے رہو کہ میرا رب مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ شاید ابھی وقت مشکل ہے، مگر میرا اللہ جی رب العالمین مشکل وقت سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ 🤍

✨vᧉ᩠֗ᥣvᧉ᩠ִ໋֗֗ȶׂׅ ִ໋֗Tear꯱ָׂ🍃
✨vᧉ᩠֗ᥣvᧉ᩠ִ໋֗֗ȶׂׅ ִ໋֗Tear꯱ָׂ🍃
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 19 August 2026 14:18:17 GMT
1058
149
3
6

Music

Download

Comments

prime.movies89
prime movies :
Follow me and I will follow you back
2026-08-19 17:16:55
0
alfaaz_e_rooh7
ؔگہری چُپؔ :
🖤🖤🖤
2026-08-19 15:46:55
0
zainab.noor5044
zainab Noor5044 :
❤️❤️❤️
2026-08-19 18:35:24
0
To see more videos from user @velvettears07, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About