@syedahumanaqvi3: روشن مستقبل | تعلیم کا تحفظ میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو کی خصوصی کاوشوں اور پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ سیدہ ہما نقوی کی نگرانی میں سندھ حکومت کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد یونٹ نمبر 8 میں سولرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی کے مطابق صوبے بھر میں اسکولوں کو ماحول دوست توانائی سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ ان شاء اللہ حیدرآباد کے مزید اسکولوں کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ عوامی خدمت ہماری ذمہ داری ہے. .. .. #Hyderabad #Education #SindhGovernment #PPP #BilawalBhuttoZardari