@itx_panda_typist: اس دنیا میں شاید سب سے فضول کام یہی ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کے بارے میں سوچتے رہیں جسے ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق ہی نہ پڑتا ہو جس کے لیے ہماری خاموشی بھی بے معنی ہو اور ہماری موجودگی بھی اُس کے لیے اپنے دل کا سکون برباد کرنا آخر کب تک؟ بعض لوگ ہماری سوچوں میں اتنی جگہ بنا لیتے ہیں کہ ہم اپنی ہی زندگی سے دور ہونے لگتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جو شخص ہمیں یاد کرنے کی زحمت تک نہیں کرتا اُسے اپنی دعاؤں اپنی راتوں اور اپنی سوچوں میں جگہ دینا خود پر ظلم ہے بہتر ہے کچھ لوگوں کو ان کی بےرخی سمیت چھوڑ دیا جائے کیونکہ ہر رشتہ نبھانا ضروری نہیں ہوتا کچھ رشتوں سے خاموشی سے نکل آنا ہی انسان کی سب سے بڑی خودداری ہوتی ہے کبھی کبھی دل کو یہ سمجھانا پڑتا ہے کہ جسے ہماری قدر نہیں اُس کی خاطر خود کو اداس رکھنا بھی کوئی محبت نہیں… بلکہ خود سے ناانصافی ہے🌎♾️💔🤌🏻🫠 __ __ #itx_panda #foryou #Viralvideo #100kviews #plzunfrezemyaccount