@maanz928: اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔 آج دل بہت بوجھل ہے… الفاظ ساتھ نہیں دے رہے۔ ہمارا پیارا دوست، ہمارا کلاس فیلو حیدر آج ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا۔ 💔 یقین کرنا مشکل ہے کہ جو شخص کل تک ہمارے ساتھ بیٹھتا، ہنستا، باتیں کرتا اور ہمارے ساتھ خوبصورت یادیں بناتا تھا، آج وہ اس دنیا میں ہمارے درمیان نہیں رہا۔ کچھ جدائیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں وقت بھی آسان نہیں کر پاتا۔ حیدر کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ 🥀 یا اللہ! 🤲 حیدر کی ہر خطا کو معاف فرما، اس کی قبر کو نور سے بھر دے، قبر کی منزلیں آسان فرما، اپنی خاص رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما، اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرما۔ آمین ثم آمین 🤲💔