@zindagi_tanhai01: کچھ رشتے اور کچھ لوگ زندگی میں اس طرح اترتے ہیں کہ ہم اپنی عقل، سمجھ اور بصارت کھو کر ان پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر بیٹھتے ہیں۔ مگر وقت اور حالات کا ستم دیکھیے کہ وہی لوگ ہمیں سب سے بڑا اور کبھی نہ بھولنے والا سبق دے جاتے ہیں۔ یہ تلخ حقیقت انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہے کہ اس کا اپنا چنا ہوا اعتبار ہی اس کی سب سے بڑی کمزوری بن گیا تھا۔