@captainali92: اسے تو تمہاری دلہن بننا تھا، اسے تو تمہاری بیوی کے لقب کے نام سے پہچان چاہئے تھی، اس نے تو تمہارا پسندیدہ کھانا بنانا تھا، تمہارے گھر لوٹنے پر اس نے تعاقب کرتی نگاہوں سے دروازے میں کھڑا ہونا تھا، تمہارے کپڑے استری کرنا اس کی پسندیدہ خواہش تھی، تم نے تو ایک عمر گزارنی تھی اس کے ساتھ، تم نے شادی کرنی تھی، تم نے اسے اپنا محرم بنانا تھا، تمہارے گھر کو سجانے کی حسرت تھی اس کو، آج یہ سارے سوال ہر وہ شخص مجھ سے پوچھتا ہے جن کے سامنے میں نے تمہارا ذکر کیا تھا، اور میرے پاس کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا، وہ جیسا ایک شعر تھا کہ، "جنہیں بتایا ہوا تھا تیری وفاؤں کا، انہیں میں کیسے بتاؤں تو مجھ کو چھوڑ گیا" 💔💔