@merypastumho66: میں تمہیں فاقوں سے ماروں گا اپنی موجودگی سے نہیں اپنی غیر موجودگی کے فاقوں سے۔ ایسے فاقے جن کا کوئی رزق نہیں ہوتا کوئی علاج نہیں ہوتا کوئی مرہم نہیں ہوتا۔ تم سمجھ جاؤ گی کہ کچھ لوگ چھوڑ کر نہیں جاتے وہ انسان کے اندر ہمیشہ کے لیے رہ جاتے ہیں۔ اور جب وہ چلے جائیں تو انسان زندہ رہتے ہوئے بھی ادھورا ہو جاتا ہے۔ اس دن شاید تمہیں احساس ہوگا کہ محبت صرف ساتھ رہنے کا نام نہیں تھی .... محبت کسی کی عادت بن جانے کا نام تھی اور جب وہ عادت چھن جائے تو پوری دنیا بھی کم لگتی ہے۔ ...تمھاری سزا صرف اتنی ہوگی میں تمہیں کبھی بھی میسر نہ آؤں ۔ نہ میری صورت نہ میری آواز نہ میرا لمس نہ میری دعائیں۔ ... بس میری یاد ہوگی اور وہ یاد تمہیں ہر رات آہستہ آہستہ اندر سے ختم کرتی رہے گی۔ کچھ سزائیں عدالتیں نہیں دیتیں ... انہیں وقت دیتا ہے اور وقت کی دی ہوئی سزائیں عمر بھر ختم نہیں ہوتیں۔ سیاہ بخت 🖤