@iqra_ali270: میری آخری خواہش بس یہی ہے کہ جب میری زندگی کا سفر اپنے اختتام کو پہنچے تو آپ میری نمازِ جنازہ پڑھائیں۔ میں نے بہت سے علماء کو سنا اور دیکھا ہے، مگر علامہ سراج آغا کی زبان سے مولا علیؑ اور اہلِ بیتؑ کا ذکر جس مٹھاس اور محبت کے ساتھ سنائی دیتا ہے، وہ دل کو کہیں اور محسوس نہیں ہوا۔ جب مولا علیؑ کا ذکر ہوتا ہے تو یوں لگتا ہے جیسے روح کسی اَن دیکھی روشنی میں اتر گئی ہو، دل کی دھڑکنیں خاموش ہو جائیں اور آنکھیں بے اختیار نم ہو جائیں۔ اور جب ذکرِ اہلِ بیتؑ چھڑتا ہے تو الفاظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں؛ بس دل رہ جاتا ہے، محبت رہ جاتی ہے اور ایک ایسی کیفیت رہ جاتی ہے جسے بیان کرنا ممکن نہیں۔ ❤️🩹🥀 مولا آپ کو ہمیشہ مومنوں کے لیے سلامت رکھے، آپ کی زبان سے مولا علیؑ اور اہلِ بیتؑ کا ذکر ہمیشہ اسی مٹھاس، محبت اور عقیدت کے ساتھ جاری رہے۔ میری آخری خواہش بھی اسی محبت کی ایک چھوٹی سی تمنا ہے۔ ❤️🩹🥀🤲🏻