@hanii_writes.47: جس مٹی سے خدا نے انسان کی تخلیق کی، اس میں زرخیزی کی کوئی کمی نہیں، مگر پھول صرف مٹی کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس میں ڈالے گئے محبت اور خلوص کے پانی سے کِھلتے ہیں۔ ہمارے اندر پھول نہ کِھلنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہم نے اپنے دلوں کو سخت کر لیا ہے، نفرتوں اور تلخیوں کو جگہ دے کر اندر کی زمین کو بنجر بنا دیا ہے۔ جس دن ہم اپنے لہجوں میں مٹھاس، نظر میں نرمی اور رویوں میں معاف کر دینے کی ادا پیدا کر لیں گے، اسی دن مٹی کے اس وجود سے محبت، امن اور وفا کے وہ خوبصورت پھول کھلیں گے جن کی خوشبو سے سارا جہاں معطر ہو جائے گا۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #foryou #viralvideo #nature #urdupoetry