@sukoon_401: کبھی کبھی زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنے کی خواہش ہوتی ہے، بہت سے خواب ہوتے ہیں، بہت سی منزلیں سامنے ہوتی ہیں… مگر پھر کوئی ایک شخص زندگی میں آتا ہے اور اچانک احساس ہوتا ہے کہ اصل سکون تو کسی کامیابی، کسی دولت یا کسی منزل میں نہیں، بلکہ اُس شخص کے پاس بیٹھنے میں ہے جس کے ساتھ دل خود کو مکمل محسوس کرے۔ ❤️ تم آئے تو لگا جیسے زندگی نے اپنی ساری تھکن اتار دی ہو۔ تمہاری موجودگی نے اُن لمحوں کو بھی خوبصورت بنا دیا جنہیں شاید میں کبھی یاد رکھنے کے قابل نہیں سمجھتا تھا۔ اب خواہشیں کم اور تمہاری قربت زیادہ عزیز ہے۔ تم ساتھ ہو تو خاموشی بھی باتیں کرتی ہے، فاصلے بھی قریب لگتے ہیں، اور وقت جیسے تھم سا جاتا ہے۔ 🫶🏻 میں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنا تھا، مگر تم مل گئے تو سمجھ آیا کہ کچھ چیزیں حاصل نہیں کی جاتیں، بس نصیب میں لکھی ہوتی ہیں۔ اور اگر تم میری زندگی کا وہ خوبصورت حصہ ہو، تو پھر مجھے کسی اور چیز کا افسوس نہیں… کیونکہ تمہارا ساتھ ہی میری سب سے خوبصورت کامیابی ہے۔ ❤️🩹✨ #trending #urdupoetry #deeplines #sukoon555 #foryou