@ac.sambrial: سیلاب سے متاثرہ چھنی بنگلہ تا شہباز پور روڈ کی فوری مرمت کا حکم سمبڑیال: اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال چوہدری عدنان بشیر وڑائچ نے محکمہ ہائی ویز کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ چھنی بنگلہ تا شہباز پور روڈ کا دورہ کیا اور نالہ ٹنڈل واں کے قریب سیلابی پانی سے متاثرہ سڑک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کو متاثرہ سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیر و مرمت کے دوران عوام کو آمدورفت میں مشکلات سے بچانے کے لیے متبادل راستے کا باقاعدہ ڈائیورژن پلان بھی مرتب کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔