@shah.g.777.army: صحیح بخاری — حدیث 4101 حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں: فَقَامَ وَبَطْنُهُ مَعْصُوبٌ بِحَجَرٍ، وَلَبِثْنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ لَا نَذُوقُ ذَوَاقًا یعنی: نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ کے پیٹ پر پتھر بندھا ہوا تھا، اور ہمیں تین دن گزر چکے تھے کہ ہم نے کچھ کھایا نہیں تھا۔ حضرت جابرؓ نے جب رسول اللہ ﷺ کو اس حالت میں دیکھا تو گھر جا کر اپنی اہلیہ سے پوچھا کہ کچھ کھانے کو ہے؟ انہوں نے تھوڑا سا جو (شعیر) اور ایک بکری کا بچہ بتایا۔ حضرت جابرؓ نے گوشت پکایا اور نبی کریم ﷺ کو صرف ایک دو آدمیوں کے ساتھ کھانے کی دعوت دی۔ لیکن نبی کریم ﷺ نے صحابہؓ سے فرمایا: “قُومُوا” — اٹھو! پھر تمام مہاجرین و انصار ساتھ چل پڑے۔ حضرت جابرؓ کے گھر میں تھوڑے سے کھانے سے سب صحابہؓ نے سیر ہو کر کھایا اور کھانا پھر بھی باقی رہا۔ #ALLAH #Muhammad #Quran #Ahlebait #muhammadalimirzaofficial