@soniadilawar291: میں نے تمہیں اپنے سارے دکھ سارے درد اور سارے زخم بھی بتائے تھے۔ میرے دل میں یہ یقین تھا کہ تم وہ شخص ہو جو میرے ساتھ دنیا جیسے سلوک نہیں کرو گے۔ میں نے تمہیں اپنا سہارا سمجھا، اپنی آخری امید سمجھا، کے تم ہی تو تھے، جو کہتے تھے میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا مگر تم نے بھی وہی کیا جو دنیا نے کیا۔۔! ایک تم ہی تو میرا سہارا تھے۔ میری اس بکھری ہوئی زندگی میں جینے کی ایک وجہ بھی تو تم ہی تھے، میں دنیا کے ہاتھوں تو پہلے ہی ہاری ہوئی تھی۔ تم سے تو صرف اتنی سی امید تھی کہ تم مجھے گرنے نہیں دو گے۔ مگر تم نے بھی وہی کیا جس کا خوف مجھے دنیا سے تھا۔ دنیا نے تو مجھے بے رحمی سے دھکیلا ہی تھا۔ مگر تم نے تو میرا ہاتھ پکڑ کر یقین دلایا تھا کہ میں ہوں نہ پھر نہ جانے کس لمحے تم بھی وہ ہاتھ چھڑا کر چلے گئے، تمہیں شاید کبھی اندازہ نہ ہو کہ تم میرے لیے صرف محبت نہیں تھے، تم میرا سہارا تھے۔ میری دعاؤں کا آخری یقین تھے، میری بے چین راتوں کا سکون تھے، تم میری زندگی میں واحد وجہ تھے جس کے سہارے میں ہر صبح آنکھ کھولتی تھی۔ میں دنیا سے ہار کر بھی تمہارے پاس آجاتی تھی، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ تم دنیا کی طرح نہیں توڑو گے۔ مگر آج جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھ آتا ہے، کہ دنیا نے مجھے زخمی کیا۔ اور تم نے ان زخموں پر نمک چھڑک کر انہیں اور تکلیف میں ڈال دیا۔۔ #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsight#fypシ゚viral #unfreezemyacount #soniadilawar291