@hifzankhan172: دیر چکیاتن: شیرینگل فیڈر کی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج' شیرینگل فیڈر پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری *غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ* کے خلاف علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج میں صوبائی رہنما پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جناب حفظان اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوان اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ حفظان اللہ خان مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: واپڈا کی نااہلی اور مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں بچے، بوڑھے اور مریض سب پریشان ہیں۔ کاروبار بند ہو گئے، طلبہ کی پڑھائی تباہ ہو رہی ہے۔ یہ سراسر ظلم ہے اور ہم اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔#longlivepsf🇱🇾 #psfkp🇱🇾 #hifzankhan172 #longliveresistance🇱🇾 #psfkpsquad🇱🇾✌️