@haris__iqbal: فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً تو جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے وہ اسے دیکھے گا ۔ ( سورۃ الزلزال آیت نمبر (7) عبادتوں میں سب سے خوبصورت عبادت شاید یہ ہے کہ آپ کسی کے درد کو اُس کے کہے بغیر محسوس کر لیں ، اُس کے خاموش آنسوؤں کو سمجھ لیں ، اُس کے بکھرے ہوئے دل کا سہارا بن جائیں اور اُس چہرے پر مسکراہٹ لے آئیں جو اندر ہی اندر بے شمار غم سہہ کر تھک چکا ہو۔ کبھی کسی کے دکھ میں چند لمحے شریک ہو جانا ، اُس کی تنہائی میں اُس کا ہاتھ تھام لینا اور اُسے یہ احساس دلانا کہ وہ اکیلا نہیں ، ایسی نیکی ہے جس کا اجر شاید دنیا نہ دے ، مگر اللہ ضرور دیکھتا ہے ۔ #fyp #foryou #islam #pakistan