@alquranofficial042: اللہ نے فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا؟ بولا کہ میں اس سے بہتر ہوں کہ تو نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے بنایا اللہ نے فرمایا: بس یہاں سے نکل جا تو مردود ہے اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت پڑتی رہے گی ابلیس بولا: میرے پروردگار مجھے مہلت دے کہنے لگا: تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو بہکاتا رہوں گا سوائے ان کے جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں اللہ نے فرمایا: ٹھیک ہے! میں تجھ سے اور جو تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا یا اللہ ہمیں شیطان کے شر سے بچا 🤲 #SurahSaad #Iblees #Shaitan #Quran #IslamicReminder