@general.secretary93: الحمدللہ رب العالمین صرافہ بازار کے صدر حاجی اورنگزیب خان اور جنرل سیکرٹری احسان علی کی کوششوں، اور بازار کے معزز مشران کی کاوشوں سے، جن میں سپریم کونسل کے چیئرمین حاجی عبیداللہ خان، حاجی اورنگزیب خان (مقبول شاہ لیبارٹری)، حاجی بختیار زالان شامل ہیں، زاہد حسین خلیل صاحب اور سپین خان کے مابین گزشتہ روز ہونے والا تنازع الحمدللہ رضامندی اور صلح نامے میں تبدیل ہوگیا۔ یہ ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اللہ تعالیٰ دونوں فریقین کو ہمیشہ اتفاق، محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور جن جن بزرگوں، مشران اور معززین نے اس صلح اور خیر کے کام میں اپنا کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک کوشش کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ صرافہ بازار سمیت ہمارے پورے معاشرے میں امن، اتفاق اور بھائی چارہ قائم رکھے، اور ہر قسم کے اختلافات کو محبت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین@Ahsan