@pml.n.official1: *وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات* وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ عزت مآب داتو سری سیف الدین نسوتیون اسماعیل کی وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور بن ابراہیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں کی ملائیشیا کی جانب سے حمایت کو سراہا۔ ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم داتو سری انور بن ابراہیم کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ملائیشیا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ معاہدے پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سری سیف الدین نسوتیون اسماعیل اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے دستخط کیے۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

PMLN OFFICIAL
PMLN OFFICIAL
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 21 August 2026 21:25:22 GMT
5338
996
39
3

Music

Download

Comments

yousafsadiq3
Yousaf Sadiq :
great man of Pakistan love you so much Pakistan PML N ❤️❤️❤️❤️❤️💯💯💯💯💯
2026-08-21 22:18:31
2
itz__butt4
🐅ρꪑꪶꪀ ᧁꪊ꠹᥅ꪖꪀ᭙ꪖꪶꪖ 🐅 :
Gujranwala ka bi socho sir
2026-08-21 23:15:02
2
iammoiz00
CHAUDHRY⚜️ :
Gareeb Awam ka bhi sochlo 🙏
2026-08-21 22:40:04
3
www.tiktoknadim1
Nadim :
2026-08-21 23:41:43
1
kiyanipindi7
Kiyani Kiyani779 :
2026-08-22 03:49:43
0
yousafsadiq3
Yousaf Sadiq :
2026-08-21 22:19:06
1
yousafsadiq3
Yousaf Sadiq :
2026-08-21 22:18:46
1
wahedzada86
Wahed Zada86 :
2026-08-22 03:18:29
1
yousafsadiq3
Yousaf Sadiq :
Mashallah Mashallah
2026-08-21 22:18:18
1
malikmaqsood669
Malik Maqsood 😎 :
🥰💯💯
2026-08-21 22:10:58
1
iammoiz00
CHAUDHRY⚜️ :
Ya kam hota rahaga
2026-08-21 22:39:42
1
yousafsadiq3
Yousaf Sadiq :
2026-08-21 22:20:24
1
iammoiz00
CHAUDHRY⚜️ :
Bhai petrol kam karlo
2026-08-21 22:39:29
1
To see more videos from user @pml.n.official1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About