@sherabbaskun: ہم سب نے ایک دن اس دنیا سے چلے جانا ہے، پھر کیوں نہ جب تک زندہ ہیں، ایک دوسرے کے لیے آسانی بنیں؟ اگر کسی انسان کو دکھ میں دیکھو تو اس کے زخموں پر سوال نہیں، مرہم رکھو۔ اسے تنقید نہیں، تسلی دو؛ اسے تنہائی نہیں، اپنا وقت دو؛ اسے طعنے نہیں، محبت کے چند الفاظ دو۔ یاد رکھو، ہر مسکراتا چہرہ خوش نہیں ہوتا، کچھ لوگ اپنے اندر ایسے طوفان چھپائے پھرتے ہیں جن کا شور صرف اُن کا رب سنتا ہے۔ کسی کے آنسو کا سبب بننے سے بہتر ہے کسی کے آنسو پونچھنے والا بنو۔ زندگی مختصر ہے؛ نفرتیں، انا، ضد اور شکوے آخر کس کام کے؟ آج جو شخص ہمارے سامنے ہے، ضروری نہیں کہ کل بھی ہمارے درمیان ہو۔ اس لیے اگر کسی کو دکھ میں دیکھو تو اس کا مداوا کرو، کیونکہ شاید تمہاری ایک چھوٹی سی محبت اس کے لیے زندگی کا سب سے بڑا سہارا بن جائے🥀💕❤ — 𝐌𝐫. 𝐊𝐮𝐧𝐝𝐢