@imnotavailable804: پردیس صرف فاصلے کا نام نہیں، یہ ہر دن ایک نئی آزمائش کا نام ہے۔ وہ شخص جو ہزاروں میل دور رہ کر بھی آپ کی خیریت پوچھتا ہے، آپ کی خوشی اور غم میں شریک رہتا ہے، یقین کریں وہ صرف وقت نہیں، اپنی محبت اور وفا آپ پر خرچ کر رہا ہوتا ہے۔ پردیس میں انسان کبھی کام کی مصروفیات میں، کبھی تنہائی میں اور کبھی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے خود کو بھی بھول جاتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی پھر بھی آپ سے رابطہ برقرار رکھے، تو اس کی قدر کیجیے۔ کیونکہ وفادار لوگ روز روز نہیں ملتے، اور سچے رشتے فاصلے نہیں، خلوص سے قائم رہتے ہیں۔ #hashmi_sahab_official #repostvideo #hashmiwrites60 #everyonefollowers