@pakistankiawaazofficial: کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ دوسرا جلوس قصر مصیب ناظم آباد نمبر 1 سے دوپہر 1 بجےبرآمد ہوگا اور شاہ نجف امام بارگاہ رٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے جلوس کے باعث میٹرک بورڈ سے لسبیلہ جانے والے ٹریفک کو ناظم آباد فلائی اوور سے لیاقت آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ سہراب گوٹھ، واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور دوپہر 1 بجے ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے آنے والا ٹریفک ڈاکخانہ فلائی اوور سے سندھی ہوٹل پرانی سبزی منڈی کی جانب موڑ دیا جائے گا اور الطاف حسین بریلوی روڈ اور بڑا بورڈ سے گجرنالہ کراسنگ ٹریفک کے لئے بند ہوگا۔ طارق روڈ سے پی آئی بی کالونی جانے والا ٹریفک یونیورسٹی روڈ اور ایم اے جناح روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ جیل چورنگی فلائی اوور ٹریفک کے لئے بند ہوگا اور گارڈن سے تین ہٹی جانے والے ٹریفک کو جماعت خانہ سگنل سے بہادر یار جنگ روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ #TOKAlert #karachi