صدا دیتی ہے خوشبو چاند تارے بول پڑتے ہیں
نظر جیسی نظر ہو تو نظارے بول پڑتے ہیں
تمہاری ہی نگاہوں نے کہا ہے ہم سے یہ اکثر
تمہارے جسم پر تو رنگ سارے بول پڑتے ہیں
مہک جاتے ہیں گل جیسےصبا کے چوم لینےسے
اگر لہریں مخاطب ہوں کنارے بول پڑتے ہیں
زباں سے بات کرنے میں جہاں رسوائی ہوتی ہے
وہاں خاموش آنکھوں کے اشارے بول دیتے ہیں
چپھانا چاہتے ہیں ان سے دل کا حال ہم لیکن
ہمارے آنسوؤں میں غم ہمارے بول پڑتے ہیں
تیری پابندیوں سے رک نہیں سکتیں یہ فریادیں
اگر ہم چپ رہیں تو زخم سارے بول پڑتے ہیں
2026-08-22 12:43:27
0
To see more videos from user @sajjad.wartis, please go to the Tikwm
homepage.