@qm.quote.hub: یہ سوال آج کی نوجوان نسل کے لیے واقعی سوچنے والا ہے۔ ہم کہتے ہیں تعلیم کامیابی کی کنجی ہے، لیکن جب نوجوان اپنے اردگرد دیکھتا ہے تو اسے کئی پڑھے لکھے لوگ پریشان حال اور کچھ غلط راستوں پر چلنے والے لوگ دولت مند نظر آتے ہیں۔ تب اس کے ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے تو حقیقت اس کے برعکس کیوں ہے؟ شاید ہمیں نوجوانوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف امیر بننا نہیں، بلکہ انسان کو قابل، باشعور اور اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل بنانا ہے۔ دولت کبھی کبھی بغیر تعلیم کے بھی مل سکتی ہے، مگر سمجھ، شعور اور صحیح راستے کا انتخاب تعلیم کے بغیر بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے تعلیم کو صرف نوکری یا پیسے سے نہیں، اپنی شخصیت اور زندگی کو بہتر بنانے کے وسیلے کے طور پر دیکھیں۔ #education #quotes #urduquotes #creatorsearchinginsight #unfreezemyacount