@is.hassam: پیروں یا قبروں کے آگے سجدہ کرنا اور طواف کرنا اسلام میں سخت ترین گناہ اور شرکِ اصغر یا اکبر ہے، . کیونکہ سجدہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔ اس حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک انتہائی واضح اور مکمل حدیث مبارکہ درج ذیل ہے: حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جب شام سے واپس آئے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اے معاذ! یہ کیا ہے؟" انہوں نے عرض کیا: میں نے شام میں دیکھا کہ لوگ اپنے پادریوں اور گرجا کے بڑوں کو سجدہ کرتے ہیں، تو میں نے چاہا کہ ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی کریں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ایسا مت کرو! اگر میں اللہ کے علاوہ کسی اور کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دینے والا ہوتا، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔"