@unheard_cries2: آپ ایسی ہو کہ آپ کو دیکھتے ہی دل بے اختیار پکار اٹھتا ہے: فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 🥹❤️ کیونکہ آپ صرف ایک انسان نہیں، آپ تو نعمتوں کا ایک مکمل جہاں ہو ایسی نعمت، جسے دیکھ کر شکر خود بخود لبوں پر آ جائے۔ آپ کی آنکھیں ایسی نعمت ہیں جن میں دیکھوں تو سکون ملتا ہے جیسے تھکے ہوئے دل کو ٹھنڈی چھاؤں نصیب ہو جائے۔ آپ کی مسکراہٹ وہ نعمت ہے جو میرے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہے بغیر کچھ کہے، سب کچھ کہہ دیتی ہے۔ آپ کے بال جیسے نرم سایہ جنہیں دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ وقت وہیں رک جائے۔ آپ کا چہرہ اللہ کی بنائی ہوئی وہ خوبصورت نشانی ہے جسے دیکھ کر یقین آتا ہے کہ حسن بھی عبادت بن سکتا ہے۔ آپ کے ہاتھ وہ نعمت ہیں جنہیں تھام لوں تو لگتا ہے جیسے پوری دنیا میرے قبضے میں آ گئی ہو۔ آپ کی آواز ایک ایسی نعمت ہے جو میرے دل کے شور کو خاموش کر دیتی ہے۔ اور آپ کی موجودگی یہ تو وہ سب سے بڑی نعمت ہے جس کے بعد مجھے کسی اور چیز کی طلب ہی نہیں رہتی۔ آپ ہو تو سب کچھ ہے آپ نہیں تو کچھ بھی نہیں اسی لیے دل ہر بار یہی کہتا ہے: فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 🥹❤️