@velvetverses27: ایک دن آئے گا جب میں تمام اذیتوں سے چھٹکارا پا کر اس جہان سے رخصت ہو جاؤں گا، پھر مجھے کسی کے رویے سے اذیت نہیں ملے گی، کسی کا چھوڑ جانا تکلیف نہیں دے گا، پھر میرے پاس میرا گھر ہوگا چاہے وہ زمین کے نیچے ہی کیوں نہ ہو، وہاں کوئی مجھ پہ چلائے گا نہیں، کوئی مجھے طعنہ نہیں دے گا، وہاں تو بس میں ہوں گا، میری ادھوری چاہتیں ہوں گی، اور میری وہ لا حاصل خواہش کہ میں تمہارا ساتھ پا لوں، میرے دکھ ہوں گے، میرے پچھتاوے ہوں گے، اور ٹوٹا بکھرا ادھ مرا سا میں ہوں گا، پھر میں کسی کو برا نہیں لگوں گا، کسی کے نقصان کا سبب نہیں بنوں گا، پھر میں اس بے نام سی اذیت سے چھٹکارا پا لوں گا، اب مجھے بس انتظار کرنا ہے اس وقت تک کا انتظار۔۔۔ 🥀❤️🩹