@sanapashton12: ##کوئٹہ: دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی بوری بند لاش برآمد، علاقے میں غم و غصے کی لہر کوئٹہ (ثناء نیوز ): آج صبح کوئٹہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دو دن قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی ناظمین اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی شواہد کے مطابق بچے کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔