@immuhammadsohailafridi: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ہنگو بازار میں اسٹریٹ موومنٹ شرکاء سے خطاب! اسٹریٹ موومنٹ میں کثیر تعداد میں شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمران خان کا شفا اسپتال میں علاج نہیں کرا گیا، ظلم کے باوجود بھی یہ لوگ عمران خان کے نام اور تصویر سے بھی ڈرتے ہیں، اس دفعہ ہم نے کشتیاں جلا دی ہیں،27 ستمبر کو کامیاب ہوکر لوٹیں گے، میں آپ کو لیڈ کروں گا، آپ نے تیار رہنا ہے ، اس بار واپس نہیں آنا، اس بار آزادی لے کر آئیں گے یا شہادت قبول کریں گے، تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے، عمران خان کو اپنے نوجوانوں سے امیدیں ہیں، ہر جلسے و احتجاج میں 90 فیصد نوجوان ہوتے ہیں، ہمارے معصوم ورکرز کو شہید کیا گیا ، مرید کے میں معصوم ورکرز پر گولیاں چلائی گئیں، تین ججز کا فیصلہ حکومت نے پھاڑ کر عدلیہ کے منہ پر مارا ہے، ججز انصاف کریں، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے. #StreetMovement #Hangu #SohailAfridi #CMKP #27SeptemberMarch