بھولتا کون ہے ؟
وقت کے گھاؤ کو
ہجر کے تُند طُوفان میں
وَصل کے خُواب کی ڈُوبتی ناؤ کو
بُھولتا کون ہے ؟
اپنے قاتل کے ٫ قاتل خَدوخال کو
دُکھ اُٹھاتے ٫ دِنوں اور ماہ وسال کو
بُھولتا کون ہے ؟
عُمرکی شاخ پر کِھلنے والی
اُس ایک اوّلیں شام کو
بے سبب جو لگا ہے ، اُس الزام کو
پِھر تیرے نام کو
بُھولتا کون ہے ؟
2026-08-25 20:21:46
0
To see more videos from user @kami_aesthics4, please go to the Tikwm
homepage.