@malikattaullahofficial: عوامی ذمہ داری بھی ضروری ہے راستے میں باڑہ، ولاڈ شیخان پل پر حکومت کی جانب سے حال ہی میں تعمیر کیے گئے پروٹیکشن بیریئر پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ بھاری گاڑیوں کے لیے ممنوع ہے۔ اس کے باوجود بعض لوگ اس پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاری گاڑیاں وہاں سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا، جب ایک گاڑی پروٹیکشن سے ٹکرا گئی اور پروٹیکشن کو نقصان پہنچا۔ سوال یہ ہے کہ اس نقصان کا خمیازہ آخر کس کو بھگتنا پڑے گا؟ ہمیں، یعنی عوام کو۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سڑکیں، پل اور حفاظتی اقدامات تعمیر کر سکتی ہے، لیکن ان کی حفاظت اور استعمال کے اصولوں کی پابندی کرنا عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم نے سرکاری املاک اور عوامی سہولیات کا خود خیال نہیں رکھا تو حکومت جتنے بھی ترقیاتی کام کرے، وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکیں گے۔ لہٰذا گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، ممنوعہ راستوں پر گاڑیاں نہ لے جائیں اور عوامی املاک کو اپنا اثاثہ سمجھ کر اس کی حفاظت کریں۔ نقصان حکومت کا نہیں، آخرکار ہمارا ہی ہوتا ہے۔