@1.peace.with.quran: سڑک کی صفائی اور کشادگی کے حوالے سے اہلِ علاقہ سے اہم درخواست سینٹر سے ریڈان بانڈہ کی طرف جانے والی سڑک کے دونوں اطراف میں جھاڑیاں، جنگلی پودے، پتھر اور لوگوں کی طرف سے ڈالا گیا گوبر موجود ہے، جس کی وجہ سے سڑک کا تقریباً 3 سے 5 فٹ حصہ بند ہو گیا ہے اور آمدورفت کے لیے راستہ بہت تنگ ہو گیا ہے۔ اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ انسانیت اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت ہر شخص اپنے حصے کے پتھر راستے سے ہٹائے، جھاڑیاں اور جنگلی پودے صاف کرے، اور سڑک کے کنارے گوبر نہ ڈالے۔ یہ راستہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے لوگوں کے استعمال کے لیے ہے۔ اگر ہم سب تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو یہ راستہ صاف، کشادہ اور آمدورفت کے لیے آسان ہو سکتا ہے۔ آئیں، اپنے علاقے کی بہتری اور انسانیت کی خاطر مل کر اس راستے کو صاف رکھیں۔ 🤝 #deputycommissionermardan #tmakatlang #hilight #fy