@ali.mehar321: پہاڑوں سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ ان کی پرسکون خاموشی میں ڈوب جائیں اور قدرت کو قریب سے محسوس کریں۔ جب انسان فطرت کے پرمسرت ماحول میں کھو کر اسے محسوس کرتا ھے تو نہ صرف اسے ذہنی سکون ملتا ہے بلکہ اسے خود شناسی کا بھی شاندار موقع ملتا ہے۔ کھلے آسمان تلے تنہائی میں بیٹھ کر جب انسان خود کو قدرت کے رنگوں میں رنگ لیتا ہے، تو ان چند لمحوں میں وہ دنیا کے ہر دکھ، درد، غم اور فکر سے مکمل طور پر آزاد محسوس کرتا ہے۔ پہاڑوں کی قربت کا یہی احساس روح کی تازگی اور فرحت کاباعث بنتا ہے۔ #foryou #foryourpage #neelumvalley #azadkashmir #taobatbala